ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت کا حوالہ دے کر ’چوکیدار چور ہے‘ کہنے والے بیان پر راہول گاندھی نے عدالت سے مانگی غیر مشروط معافی

عدالت کا حوالہ دے کر ’چوکیدار چور ہے‘ کہنے والے بیان پر راہول گاندھی نے عدالت سے مانگی غیر مشروط معافی

Wed, 08 May 2019 17:29:50    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍مئی (ایس او نیوز) کانگریس صدر راہل گاندھی نے عدالت کا حوالہ دے کر  ’چوکیدار چور ہے‘ کہنے والے معاملہ میں سپریم کورٹ سے  غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ راہل گاندھی نے عدالت میں داخل حلف نامہ میں کہا  کہ ’چوکیدار چور ہے‘ سے متعلق بیان میں عدالت کا حوالہ دئیے جانے کو لے کر وہ غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ میں عدالت کی توہین کا معاملہ ختم کرنے کی بھی کورٹ سے درخواست کی ہے۔

عدالت ابھی رافیل طیارہ سودا معاملہ میں نظر ثانی کی درخواستوں کے ساتھ ساتھ توہین عدالت معاملہ پر ایک ساتھ سماعت کرے گی۔ راہل گاندھی نے رافیل طیارہ سودا معاملہ میں مرکزی حکومت کے ابتدائی اعتراضات کو مسترد کرنے کے عدالت کے فیصلہ کے بعد امیٹھی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ اب تو کورٹ نے بھی مان لیا ہے کہ ’چوکیدار چور ہے‘َ۔ چونکہ انہوں نے عدالت کا حوالہ دے کر  کہا تھا اس لئے اس پر   بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے عدالت کی توہین کا معاملہ درج کرایا تھا۔ جس پر راہول گاندھی نے  مانا کہ انہیں  عدالت کا نام اپنے بیان میں استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا۔


Share: